بھٹکل:06؍نومبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل سے گزرنےو الی قومی شاہراہ فورلین 66پر ٹھیک طرح سے سرویس اور لنک روڈ نہیں ہونے کی وجہ سے عوام کی برہمی اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ بدھ کو تعلقہ کے بینگرے کے ماوین کٹے پر احتجاج کرتے ہوئے سرویس روڈ کامطالبہ کیاگیا ہے۔
بینگرے ماوین کٹا میں نئی تعمیر کی جارہی فورلین شاہراہ کےلئے کوئی بھی لنک روڈ نہیں ہے، بینگرے گرام پنچایت حدود کے ہیداری منے ، کوگتی ، پڈوشرالی ، گونچتلو سمیت قریب 12مضافات کے عوام کو قومی شاہراہ پہنچنے کے لئے 4کلومیٹر کا چکر کاٹنا ہوگا۔ جس کے نتیجےمیں اسکولی بچوں ، بزرگوں ، عمر رسیدہ لوگوں کو دشواری پیش آرہی ہے۔ بینگرے ماوین کٹا کا علاقہ 4-5 سڑکوں کا سنگم ہے، جوڑوالی سڑک کی سہولت نہیں رہی تو حادثات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی لئے فورلین شاہراہ کی ٹھیکدار کمپنی آئی آر بی اس سلسلے میں معائنہ کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے جب تک لنک روڈ کی تعمیر نہیں کی جائے گی تب تک شارداہولے سے بینگرے تک قومی شاہراہ کی تعمیر نہ ہو۔ اس سلسلے میں ہائی وے اتھارٹی کے افسران کے ساتھ بات چیت کرنے کا آئی آر بی کمپنی والوں کو احتجاجیوں کو تیقن دیا۔اس موقع پر بینگرے پنچایت صدر وینکٹیا بھئیرومنے ، تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا، پنچایت آفیسر اُدئیے بورکر، منجوناتھ نائک، اننت نائک، شری نواس شٹی، چندرو دیواڑیگاوغیرہ موجود تھے۔ خیال رہے کہ اس سے ایک دن پہلے ہی تعلقہ کے یلووڑی کووؤر گرام پنچایت حدود کے سرپن کٹا علاقے کے عوام نے بھی لنک روڈ کے لئے احتجاج کیا تھا۔